Saturday, April 20, 2024

جعلی اکاونٹس کیس ، آصف علی زرادری سے بلاول ،آصفہ اور بختاور نے ملاقات کی

جعلی اکاونٹس کیس ، آصف علی زرادری سے بلاول ،آصفہ اور بختاور نے ملاقات کی
June 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرادری سے انکے بچوں بلاول ،آصفہ اور بختاور کی ملاقات ہوئی۔ نیب راولپنڈی آفس میں ہونے والی ملاقات قریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری اپنی دونوں بہنوں آصفہ اور بختاور کے ہمراہ نیب آفس راولپنڈی پہنچے اور نیب کی تحویل میں موجود اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات  کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بچوں نے آصف علی زرادری کی صحت   دریافت کی ۔ بلاول بھٹو نے اپنے والد سے اہم سیاسی امور پر مشورہ بھی لیا، موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری، آصفہ اور بختاور زرداری ہاوس روانہ ہو گئے۔ آصف علی زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں ۔ آصف علی زرداری کی جانب سے نیب پر بد نیتی کا الزام لگا کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی  ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ  ملزم نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔