Thursday, March 28, 2024

جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں رینجرز کا کوئی کردار نہیں ، ڈی جی رینجرز سندھ

جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں رینجرز کا کوئی کردار نہیں ، ڈی جی رینجرز سندھ
October 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں رینجرز کا کوئی کردار نہیں، اومنی گروپ میں چھاپہ اسلحہ کی اطلاعات پر مارا گیا تھا۔ میجر جنرل محمد سعید نے مزید کہا کہ کراچی میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بہت کمی آئی ہے، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے رینجرز نے کراچی میں کب تک رہنا ہے، اسٹریٹ کرائم کراچی کا بہت بڑا ایشو ہے، عزیر بلوچ کا کیس ملٹری کورٹ میں چل رہا ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے تہلکہ خیز انٹرویو  میں  کئی اہم   پہلوؤں کی وضاحت کر دی ، کہا کہ کراچی خطرناک ترین شہروں میں سے ایک تھا ، دھماکے معمول تھے  مگر اب صورتحال مختلف ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ  میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے  کوئی رپورٹ نہیں ہوئی ، رینجرز جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس پر کام نہیں کر رہی ، کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا آج 67ویں نمبر پر ہے، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے رینجرز نے کراچی میں کب تک رہنا ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں رینجرز کا کوئی کردار نہیں،اومنی گروپ میں چھاپہ اسلحہ کی اطلاعات پر مارا گیا تھا۔