Thursday, April 25, 2024

جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کئے گئے ، خرم شیر زمان

جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کئے گئے ، خرم شیر زمان
March 31, 2019

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کئے گئے،پیپلزپارٹی کے وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں،سندھ حکومت کی چیخیں اب نکلیں گی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی، گرین لائن سندھ حکومت کو تحفہ دیں گے ، وزیراعظم کے آنے سے سابق میئر کراچی کی بھی نیندیں حرام ہو گئیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ بھر میں کام کرتی رہے گی،پیپلزپارٹی نے عوام سے روٹی ،کپڑا اور مکان چھین لیا، پیپلزپارٹی کی چیخیں 2019 میں پورا سال نکلتی رہیں گی ۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ حکومت نے میئر سے سارے اختیارات چھین لیے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو ڈیلیو کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،پیپلزپارٹی کی چیخیں نکلنے کی سب سے بڑی وجہ کمیشن بند ہونا ہے، زرداری صاحب 11سال حکومت کرنے کے باوجود کراچی کو پانی نہیں دے سکے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے لیاری ایکسپریس وے کو مضبوط بنانے کا حکم دیا ہے ،لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چل ہی نہیں سکتی، وزیراعظم نے کراچی کو پیسہ دیا تو انہوں نے رونا شروع کردیا، سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی اس لیے وزیراعظم کو آنا پڑا۔