Thursday, April 18, 2024

جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی ملز بھی سامنے آنے لگیں

جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی  ملز بھی سامنے آنے لگیں
October 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز)  جعلی اکاؤنٹس سے پیسے نکلنے کی بجائے ملز نکلنا شروع ہو گئیں ، بہاولنگر کا افروز  چار ملز کا مالک نکلا ، افروز کو ایف بی آر کا نوٹس ملا تو اُسے پتہ چلا کہ وہ ایک نہیں بلکہ چار ملز کا مالک ہے ۔ بہاولنگر کے نوجوان افروز کے نام ایک نہیں چار ٹیکسٹائل ملز نکل آئیں ، افروز متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے اور بہاولنگر کے محلہ سردار اسٹریٹ کا رہائشی ہے ، افروز  شاہیر ، المدینہ، النورویونگ اور القاسم  ٹیکسٹائل ملز کا مالک نکلا تو اُسے خود بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ سب کچھ کیا ہے  ۔ متوسط طبقے سے افروز کا تعلق ضرور ہے تاہم بڑے دل کا مالک ہے چار ملز کا انکشاف ہونے پر افروز نے چیف جسٹس سے اپیل کی   کہ اُس کی طرف سے چاروں ملز ڈیمز فنڈ میں دے دی جائیں ۔ بہاولنگر کے  افروز کو ایف بی آر کا نوٹس ملا  تو اُسے پتہ چلا کہ وہ چار ملز کا مالک ہے ، افروز الرجی کے مرض کا شکار ہے اور کراچی اسٹیٹ ایجنسی پر 15 ہزار روپے کا ملازم ہے ۔