Saturday, April 20, 2024

جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں زرداری پر فرد جرم عائد کرنیکی تاریخ 4 اگست مقرر

جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں زرداری پر فرد جرم عائد کرنیکی تاریخ 4 اگست مقرر
July 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ 4 اگست مقرر کردی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کا ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 4 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام ملزمان کو 4 اگست کو طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے ملزمان میں ندیم بھٹو، اشفاق لغاری، مناہل مجید، اعجاز خان اور دیگر شامل ہیں۔ اس سے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قبل پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی موخر تھی، ان کی درخواست پر 14 جولائی کو دلائل طلب کیے گئے ہیں۔ پارک لین کیس میں فرد جرم کی کارروائی میں آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی حاضری لگائی گئی تھی۔