Friday, April 26, 2024

جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
July 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی گئی ، احتساب عدالت اسلام آباد  نے  ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 4 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

تمام ملزمان کو چار اگست کو طلب کر لیا،، ملزمان میں ندیم بھٹو ، اشفاق لغاری ،مناہل مجید ، اعجاز خان اور دیگر شامل ہیں۔

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا، ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا ۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ   ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکے دیے گئے ، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹو کے اکاؤنٹس میں آتی رہی، ندیم بھٹو انہی پیسوں سے نوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے ۔