Sunday, April 28, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، کنٹریکٹر ندیم یونس نے پلی بارگین کر لی

جعلی اکاؤنٹس کیس ، کنٹریکٹر ندیم یونس نے پلی بارگین کر لی
November 19, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) سندھ روشن پروگرام میں نیب راولپنڈی کو ایک اور کامیابی حاصل ہو گئی۔ کنٹریکٹر ندیم یونس نے پلی بارگین کر لی۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ندیم یونس نے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دیئے۔ چئیرمین نیب اور احتساب عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کر لی۔ ملزم کو سٹریٹ لائٹس لگانے کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا ۔ نیب ملزم نے اعتراف جرم کر کے پلی بارگین کی درخواست کی۔ درخواست منظور ہونے پر ندیم یونس کا نام ملزمان کی فہرست سے نکال دیا گیا ۔ ادھر سندھ روشن پروگرام میں ایک ملزم عبدالشکور وعدہ معاف گواہ بن کر رہا ہو چکا  ہے۔ ملزم عبدالستار نے بھی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست کر رکھی ہے۔