Friday, May 10, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، کسانوں کی سبسڈی میں خورد برد کا ریفرنس دائر

جعلی اکاؤنٹس کیس ، کسانوں کی سبسڈی میں خورد برد کا ریفرنس دائر
December 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس  کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی ، کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ،  40 ملزمان کیلئے بنائی گئی نقول کے صفحات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے، احتساب عدالت میں جگہ کم پڑ گئی۔ جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،  کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کا ریفرنس دو گاڑیوں میں بھر کر عدالت لایا گیا، چالیس ملزمان کے لیے بنائی گئی نقول کے صفحات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے۔ اور احتساب عدالت نے فرد جرم کے لیے انور مجید، اے جی مجید سمیت 40 ملزمان کو دو جنوری کو طلب کرلیا۔