Friday, May 17, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی ملزم نامزد

جعلی اکاؤنٹس کیس ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی ملزم نامزد
November 24, 2020

سلیم مانڈوی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ شیئرز منجمد کر دیئے گئے۔ احتساب عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

ادھر سلیم مانڈوی والا نے نیب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا نیب کی کارروائی انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں۔ میرا مؤقف لئے بغیر ایک طرفہ خبریں چلوانا میڈیا ٹرائیل کرنے کے مترادف ہے۔ نیب کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ جس پراپرٹی کو بے نامی قرار دینے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے وہ تمام پراپرٹی ڈکلیئرڈ اور کمپنی رجسٹرڈ ہے۔ نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کے ساتھ ساتھ تمام قانونی راستے اختیار کروں گا۔