Tuesday, April 23, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب کا بھٹو ہاؤس نوڈیروپر چھاپہ ، ندیم بھٹو کو گرفتار کرلیا

جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب کا بھٹو ہاؤس نوڈیروپر چھاپہ ، ندیم بھٹو کو گرفتار کرلیا
April 21, 2019

سکھر ( 92 نیوز ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو پر چھاپہ مار کر شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ندیم بھٹو کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ندیم بھٹو کا نام جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل ہے ، ندیم بھٹو نے جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی تھی ۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

دوسری جانب 92 نیوز نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو کے انچارج ندیم بھٹو پر الزامات کی تفصیلات حاصل کر لیں ۔ ندیم بھٹو اور ان کی اہلیہ کے جوائنٹ اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے منتقل ہوئے ۔

ندیم بھٹو اور انکی اہلیہ کےاکاؤنٹ میں نقد رقم جمع کرائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، جعلی اکاؤنٹس کی تفتیش میں بھی  ندیم بھٹو کا نام سامنے آیا۔