Saturday, April 20, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزم اسلام آباد منتقل

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزم اسلام آباد منتقل
June 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزمان کو اسلام آباد منتقل کردیاگیا ، ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم مشترکہ تحقیقات کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزمان کو جہاز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان میں انور مجید کا بیٹا ذوالقرنین مجید، انور مجید کا قریبی عزیزخواجہ سلمان اور اومنی گروپ کا افسر عبد الوحید شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کو نیب راولپنڈی اور کراچی نے ملکر گرفتار کیا تھا۔