Friday, May 17, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور
February 13, 2020 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے فیصلہ سناتے ہوئے 10 کروڑ کے مچلکوں پر مشروط ضمانت منظور کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عبدالغنی مجید اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ہر پیشی پر عدالت پیش ہوں گے۔ خواجہ عبدالغنی مجید اومنی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔