Monday, May 6, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی افسران کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ، رؤف کلاسرا

جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی افسران کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ، رؤف کلاسرا
January 8, 2019
لاہور (92 نیوز) 92 نیوز کے پروگرام ’’مقابل‘‘ میں اینکر پرسن رؤف کلاسرا نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ  آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے افسران کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ 54 سے زائد افسران اور گواہوں نے سپریم کورٹ سے تحفظ مانگ لیا جبکہ نوکریوں کی بھی ضمانت مانگی گئی ہے ۔ رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ تحفظ مانگنے والوں میں جے آئی ٹی کے ممبران ، نیب کے افسران ، ایف آئی اے ، ایس ای سی پی ،سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے ملازمین شامل ہی ۔ روؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ  نواز شریف  کی جانب سے پاناما کی جے آئی ٹی کو بھی دھمکایا گیا ، اب آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جے آئی ٹی میں شامل افراد شدید تحفظات کا شکار ہیں ۔