Thursday, April 25, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 4 مئی تک ملتوی

جعلی اکاؤنٹس کیس ، مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 4 مئی تک ملتوی
April 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ نیب تفتیشی رپورٹ کے مطابق  انصاری شوگر مل کے اکاونٹ سے بھی سابق صدر کو رقم منتقل ہوتی رہی، ملزم خواجہ انور مجید نے صرف توشہ خانے سے گاڑیاں نکلوانے کے لئے آصف علی زرداری کو 2 کروڑ سے زائد ادا کئے۔ رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ بانوے لاکھ روپے کی رقم اپریل 2009 میں سابق صدر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔ 1 کروڑ گیارہ لاکھ کی رقم خواجہ انور مجید نے آصف زرداری کے طرف سے حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ انور مجید نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کئی غیرقانونی فوائد حاصل کئے۔ اس کے لیے ملزم عبدالغنی مجید نے بھی آصف علی زرداری کو گاڑی گفٹ کرنے کے لیے کسٹم کولیکٹر اسلام آباد کو  37 ملین روپے کی ادائیگی کی۔ یہ ادائیگی 30  مئی 2014 کو پے آرڈر کے ذریعے  لکی انٹرنیشل کے جعلی بنک اکاونٹ سے کی گئی۔ لکی انٹرنشینل کے اس اکاونٹ کے دوہزار اٹھارہ کی ایمنسٹی اسکیم میں ایف بی آر میں ظاہر کر دیا گیا۔ توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت پانچ ملزمان نامزد ہیں۔