Saturday, April 20, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس، فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس، فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
June 15, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ 24 جون تک فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

 نیب نے آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع حاصل کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اُس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے ایف آئی اےکو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ بھیجی گئیں تھیں۔

ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں تھیں ۔

ادھر پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا فریال تالپور کی گرفتاری افسوسناک اور احتساب کے خلاف ہے۔ اس سے اداروں پر تبصرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہورہی ہے۔