Thursday, April 25, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، سندھ بینک کے صدر طارق احسن اور سابق صدر بلال شیخ گرفتار

جعلی اکاؤنٹس کیس ، سندھ بینک کے صدر طارق احسن اور سابق صدر بلال شیخ گرفتار
July 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے سندھ بینک کے صدر طارق احسن، سابق صدر بلال شیخ اور ایگزیکیٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق بلال شیخ نے اومنی گروپ کی کمپنیوں کو جعل سازی کے ذریعے قرضے دلوائے تھے ۔ بے نامی کمپنیوں کو قرض کی ادائیگی کے وقت بلال شیخ ڈائریکٹر سندھ بینک تھے ۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے ملزمان کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا ۔ آج نیب عدالت کراچی میں پیش کر کے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔ نیب ریڈار پر حکومتی شخصیات بھی آنے لگیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیت کی 14 کروڑ کی ٹی ٹی پر چیئرمین نیب نے نوٹس  بھجوا دیا اور انکوائری کا حکم بھی دے دیا ۔ چئیرمین نیب عہدہ رکھنے والی شخصیات کو ٹی ٹی پر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں ۔