Friday, May 3, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، زرداری اور فریال کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی

جعلی اکاؤنٹس کیس ، زرداری اور فریال کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی
March 28, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 12 اپریل جبکہ فریال تالپور کی 10 اپریل تک منظور کی گئی۔

عدالت کی جانب سے دونوں بہن بھائیوں کو 10،10 لاکھ روپے کےمچلکےجمع کرانے کا حکم دیا گیا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کےلئے ضمانت کی استدعا کی ۔

زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی اور استدعا کی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔