Friday, September 20, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ،اومنی گروپ کے انور مجید بیٹے عبدالغنی سمیت احاطہ عدالت سےگرفتار

جعلی اکاؤنٹس  کیس ،اومنی گروپ کے انور مجید بیٹے عبدالغنی سمیت احاطہ عدالت سےگرفتار
August 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کے دوران اومنی گروپ کے انورمجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی احاطہ عدالت سے گرفتار  کرلیا گیا ۔ عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا مسترد کر دی  ، ملزمان نے حفاطتی ضمانت کیلئےمہلت مانگ لی ۔ اومنی گروپ کے گرد گھیرا مزید تنگ  ہو گیا ، سپریم کورٹ کے3  رکنی  بنچ  کے  حکم پر انور مجید اور ان کے بیٹے کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا  ، عدالت نے انور مجیداور ان کے بچوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کی استدعا مسترد کردی ۔ چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا بھی مسترد کرتےہوئے ریمارکس دیئے کہ  بچے ملوث نہ ہوے تو کلیئر ہو جائیں گے ،  اومنی گروپکے اکاونٹس ایف آئی اے  نے منجمد کئے وہی بحال کرے گی ۔ وکیل انور مجید نے کہا تمام ٹرانزکشنز میں کوئی بدنیتی نہیں تھی جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر یہ لوگ معصوم ہوئے تو ایف آئی اے چھوڑدے گی ،  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا معاملہ آئندہ سماعت پر 28اگست کو دیکھا جائے گا ۔