Friday, May 17, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زردای کیخلاف دو ریفرنسز میں نیب کے پراسیکیوٹر مدثر نقوی مستعفی

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زردای کیخلاف دو ریفرنسز میں نیب کے پراسیکیوٹر مدثر نقوی مستعفی
January 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زردای کیخلاف دو ریفرنسز میں نیب کے پراسیکیوٹر مدثر نقوی مستعفی ہو گئے۔ مدثر نقوی جعلی اکاؤنٹس کے لئے بنائی گئی 6 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے۔ مدثر نقوی کے زمے پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنس تھے۔ چئیرمین نیب نے مدثر نقوی کا استعفی قبول کر لیا۔ ادھر مدثر نقوی کا کہنا ہے وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر نیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتے ۔