Friday, May 17, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے
August 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے۔ اسلم مسعود گردے کے عارضہ میں مبتلا اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ذرائع کے مطابق اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر رہ چکے ہیں۔ اسلم مسعود اومنی گروپ اور آصف علی زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ تھے ۔ ان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے لایا گیا تھا۔