Thursday, April 18, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو 20 مارچ کو نیب راولپنڈی میں طلب

جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو 20 مارچ کو نیب راولپنڈی میں طلب
March 15, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس  اور جعلی اکاؤنٹس کیس  میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بیس مارچ کو طلب کرلیا ہے اور دونوں رہنمائوں کو نوٹس بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ مقدمہ راولپنڈی منتقل ہونے کے عدالتی حکم کےبعد نوٹس جاری کیا گیا۔ ادھر میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی درخواست بھی منظور ہوگئی، بینکنگ کورٹ کراچی نے مقدمہ راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ آصف زرداری، فریال تالپور سمیت انیس ملزمان کی عبوری ضمانتیں بھی ختم ہو گئیں، جیل میں قید ملزمان کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ آصف زرداری کہتے ہیں کیس منتقلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں نیب چیئرمین کے پاس دوران تفتیش گرفتاری کا اختیار ہے۔ ادھر جیالے رہنما سعید غنی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی، کہتے کیس کی منتقلی نا انصافی ہے۔