Friday, May 10, 2024

جعلی اکاؤنٹس ، فریال تالپور کی ضمانت ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور

جعلی اکاؤنٹس ، فریال تالپور کی ضمانت ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض منظور
December 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کروڑ روپے کےمچلکوں کے عوض فریال تالپور کی ضمانت منظور کر لی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ  کیس میں ضمنی ریفرنس فائل ہو چکاہے ،  اس کیس کی حد تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ  ڈیڑھ کروڑ روپے زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں گئے ، فریال تالپور نے یہ پیسے خود نکلوائے ۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ  ہمیں یہ بتائیں کہ کیا فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے ؟ ، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے  عدالت کو بتایا کہ  اس کیس میں فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے ۔ عدالت نے ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض فریال تالپور  کی ضمانت منظور کر لی ۔