Friday, May 17, 2024

جعلی اکاؤنٹس سے گندم فروخت کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات

جعلی اکاؤنٹس سے گندم فروخت کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات
April 29, 2019
کراچی (92 نیوز) ایف آئی  اے نے جعلی اکاؤنٹس سے  22 کروڑ روپے کی گندم فروخت کرنےولے فلورملزمالکان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں،فلورملز مالکان نوٹس جاری ہونے کے باوجود تفتیشی افسر کےسامنے  پیش نہ ہوئے۔ جعلی اکاؤنٹس سے گندم فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،  ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بائیس کروڑ روپے کی گندم فروخت کرنیوالے فلور ملز مالکان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ دو ملز مالکان، بینک حکام اور محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف تحقیقات  شروع کی گئی ہیں ، ذرائع کاکہناہےکہ فلور مل مالکان  نوٹس جاری ہونے کے باوجود تفتشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

 زرداری کیخلاف  ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن ‏گیا

ایف آئی اے ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ خوراک کے افسران اور مل مالکان نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 22 کروڑ روپے کی گندم فروخت کی۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سکھر کی عدم پیشی پر ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر حکام نے سیکرٹری فوڈ سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔