Friday, April 26, 2024

جعلی اکاؤنٹ میں دوارب کہاں سے آئے ، جے آئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ تحقیقات کرینگے

جعلی اکاؤنٹ میں دوارب کہاں سے آئے ، جے آئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ تحقیقات کرینگے
September 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں فالودہ فروش کے نام پر اکاؤنٹ میں سوا دو ارب روپے ملنے کا معمہ حل کرنے کیلئے جے آئی ٹی اور ایف ائی اے الگ الگ تحقیقات کریں گی۔ دوسری جانب عبدالقادر کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کھولنے پر پرچہ بھی کاٹا جائے گا۔ جس میں جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے دفعات شامل ہوں گی ۔ سندھ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ تفتیش کریں گی جبکہ بینک افسران کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا  ۔ جیالے رہنماء ناصرحسین شاہ نے ایسے اکاؤنٹس کی حقیقت سامنے لانے کا مطالبہ کردیا  ، سعید غنی بھی خاموش نہ رہے  اور کہا فالودہ فروش کے جعلی اکاؤنٹ سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہورہا   ، اسی لئے منی لانڈرنگ نہیں کہا جارہا  ۔ سعید غنی کا کہنا تھا ایف آئی اے سے پوچھا جائے کہ اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آگئے۔