Friday, April 19, 2024

جعلی اور مشکوک لائسنس جاری کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کارروائی شروع

جعلی اور مشکوک لائسنس جاری کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کارروائی شروع
August 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) جعلی اور مشکوک لائسنس جاری کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔ جعلی اور مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ ایوی ایشن ڈویژن نے 193 پائلٹس کے لائسنس مزید 3 ماہ معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے 7 جولائی کو ایک ماہ کیلئے لائسنس معطل کرنے کی منظوری دی تھی۔ ایوی ایشن ڈویژن نے 31 اکتوبر تک لائسنس معطل رکھنے کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کر دی۔ دستاویزات کے مطابق 28 پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہونے کی بنیاد پر منسوخ کئے جا چکے ہیں۔ پائلٹوں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران اور ملازمین کے خلاف فوجداری کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایوی ایشن ڈویژن نے فوجداری کاروائی کیلئے کیس ایف آئی اے کو ارسال کردیا۔