Wednesday, May 22, 2024

جعلی انڈوں میں  استعمال ہونیوالے کیمیکل صحت کیلئے انتہائی خطرناک

جعلی انڈوں میں  استعمال ہونیوالے کیمیکل صحت کیلئے انتہائی خطرناک
October 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) گزشتہ روز کراچی میں جعلی انڈوں کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا  جس نے سب کو حیران کر دیا ، ان انڈوں میں استعمال ہونیوالے کیمیکل صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں ۔ جعلی انڈوں کی زردی میں ریسن نامی کیمیکل، میدہ، کوگلینٹ، رنگ، سفید انڈے کی کائی سے حاصل کیا سوڈیم الجنیٹ جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں ، جب کہ اس کے خول کی تیاری میں پیرافکسن ویکس، جپسم پاؤڈر اور کیلشیم کاربونیٹ جیسی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ ان انڈوں کو کھانے سے انسانی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسان جگر، دماغ اور اعصابی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

جعلی انڈوں کی پہچان

جعلساز عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگ گئے،   آپ مندرجہ ذیل چیزوں کی مدد سے با آسانی پہچان سکتے ہیں۔ جعلی انڈہ اپنے سائز میں عام انڈے سے کافی بڑا ہوتا ہے اور اس کا شیل بھی عام انڈے کی نسبت کافی زیادہ سخت ہوتا ہے۔ جعلی انڈے کی زردی میں اصل زردی والا مادہ بھی نہیں ہوتا جو اسے شیل میں اپنی جگہ پر رکھتا ہے  ، جعلی انڈہ ٹوٹتے ساتھ ہی اپنی سفیدی میں گھل جاتا ہے۔۔اس کی زردی بھی تیز زرد رنگ کی ہوتی ہے۔