Tuesday, May 21, 2024

جعلی اسسٹنٹ کمشنر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جعلی اسسٹنٹ کمشنر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
January 29, 2019
مردان ( 92 نیوز ) مردان کے علاقے تخت بھائی سے جعلی اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرکے مختلف  کارڈز  برآمد کرلئےگئے۔ مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پولیس نے جعلی اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسماعیل نے کئی دکانداروں سے نقد جرمانے وصول کئے ۔ پولیس نے بتایا کہ  ملزم  مچھلی کی دکان پر چھاپہ مار کرآٹھ کلو مچھلی بھی چیکنگ کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا،جعلی اسسٹنٹ کمشنر کے قبضے سے مختلف  کارڈز بھی برآمد ہوئےہیں۔