Saturday, May 11, 2024

جعل سازی سے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

جعل سازی سے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم
January 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جعل سازی سے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرنے اور نیب کا نام استعمال کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب جاویداقبال نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے جعلی نمبروں سے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کارڈ فعال کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو بدنام کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان نیب کے مطابق بعض افراد مختلف بنکس کے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرکے انہیں فعال کرنے کیلئے جعلی نمبرز سے رابطہ کرتے ہیں بلکہ صارفین کو جلد ہی نیب اور دیگر اداروں کے رابطہ کرنے کی بھی دھمکیاں بھی دیتے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر ابتک 9 جعلی افسران کو گرفتار کرکے پولیس کےحوالے کیا  جن کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ کسی بھی ملزم یا گواہ سے ٹیلی فون پر بات کرنا سختی سے منع ہے۔ قانونی کارروائی کیلئے طلبی مقصود ہو تو خط لکھ کراگاہ کیا جاتا ہے۔