Monday, May 6, 2024

جعل سازی اور مریم نواز کا چولی دامن کا ساتھ ہے

جعل سازی اور مریم نواز کا چولی دامن کا ساتھ ہے
July 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جعل سازی اور مریم نواز کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرانیوالی بھی مریم نواز ہی تھیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی اورنون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ  ان کی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ، پھر مریم نواز کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی وہ وہ جائیدادیں نکلیں جن کو وہ آج تک نہیں جھٹلا سکیں اور نہ ہی کوئی معقول جواب دیں سکیں۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس چلا تو مریم نواز کی جانب سے ایک ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی گئی۔عدالت عظمیٰ میں وہ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔کیلبری فونٹ میں بنی اس ڈیڈ کے چرچے پوری دنیا میں ہوئے۔ اداروں کےساتھ محاذآرائی ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے ۔سپریم کورٹ پر حملہ ہو یا  کوئٹہ بینچ خریدنے کے لئے رفیق تاڑر کو نوٹوں سے بھرے بریف کیس دینا ، یہ کارنامے مسلم لیگ ن کے ہی ہیں جنہیں آج تک وہ نہیں جھٹلا سکے۔ آج پریس کانفرنس میں مریم کے سہولت کار بن کر عدلیہ مخالف پروپیگنڈا کرنےوالےشہبازشریف کی اُس وقت کے جج ملک قیوم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے چرچے بھی زبان زد عام رہے ۔ ن لیگ کےہی سیف الرحمن کے ساتھ جسٹس قیوم کی ٹیلی فونک گفتگو عوام آج تک بھول نہیں پائے ۔ اداروں کو متنازعہ بنانے، ان میں مداخلت کرنے اور اپنی مرضی کے فیصلے کرانے اور اپنے خلاف فیصلہ آنے پر حملہ کرنے کی تاریخ مسلم لیگ ن کی ہے، جس کی ایک جھلک آج مریم نواز کی پریس کانفرنس میں بھی نظر آئی۔