Saturday, April 27, 2024

جعل سازوں نے سابق جج کے نام پر 2224گاڑیاں رجسٹرڈ کرا لیں

جعل سازوں نے سابق جج کے نام پر 2224گاڑیاں رجسٹرڈ کرا لیں
October 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز )پہلے فالودے والے کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے  جمع ہوئے پھر رکشہ ڈرائیور کروڑ پتی بن گیا  ، بعد ازاں دھوبی کے نام پر کاروباری کمپنیاں چلنے لگیں جب کہ  آج  ایک عام آدمی چار ملز کا مالک بن گیا اس کے بعد جعلسازوں کی جانب سے ایک سابق جج کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے کا بھی انکشاف ہوا  جس کے بعد  سپریم کورٹ نے سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا۔ مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس، بے نامی جائیدادوں کے بعد جعل سازوں نے  ریٹائرڈ جج  سکندر حیات کے نام پر 2 ہزار 224 گاڑیاں رجسٹرڈ کر لیں  ، سکندر حیات کو کچھ روز قبل ایک گاڑی کا چلان موصول ہوا ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سےرابطہ کرنے پر انہیں  پتا چلا کہ ان کے نام پر تو 2 ہزار سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ۔ سپریم کورٹ نے بدانتظامی کے اس عجب معاملے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے 7 روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔