Friday, April 26, 2024

جعفرایکسپریس ریلوے ٹریک پر نصب بم کا نشانہ بن گئی، 4افراد جاں بحق

جعفرایکسپریس ریلوے ٹریک پر نصب بم کا نشانہ بن گئی، 4افراد جاں بحق
November 1, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا مستونگ کے علاقے دشت میں ہوا۔ دھماکے کے وقت کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی۔ جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ بعدازاں جعفر ایکسپریس کے زخمیوں کو کوئٹہ کے بولان میڈیکل ہسپتال اور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد پٹڑی پر نصب کیا گیا تھا۔ ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پٹڑی پر دھماکا خیز مواد نصب کرکے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔