Friday, April 26, 2024

جعفر بھٹی 5 ذہنی معذور بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کا منتظر

جعفر بھٹی 5 ذہنی معذور بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کا منتظر
February 12, 2020
نوابشاہ ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے آبائی حلقے نوابشاہ کے علاقے دولت کالونی کے رہائشی غریب مزدور غلام جعفر بھٹی  کے8 بچوں میں سے پانچ بچے ذہنی معذوری کا شکار ہیں، غریب گھرانہ انتہائی مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، 92 نیوز غریب گھرانے کی آواز  بن گیا۔ کسمپرسی کا عالم ہے ،مفلسی کے ڈیرے اور ساتھ ہی 5بچے ذہنی معذور ، یہ کہانی ہے نوابشاہ کے مزدور غلام  جعفر بھٹی  کی جواپنے جگرگوشوں کے علاج کیلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ سماجی کارکن انیلہ ملاح کا کہنا ہے کہ یہ گھرانہ انتہائی غریب ہے اوریہ میرے محلے دار بھی ہیں،انکےمعصوم  بچوں کو بہتر علاج کی ضرورت ہے اور حکومتی امداد کے بغیر علاج ممکن نہیں۔ غلام جعفربھٹی  کا خاندان اور اس کے معصوم ذہنی معذور بچے اس بات کے منتظر ہیں کہ نوابشاہ سے منتخب ہونے والی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کب ان کی دادرسی کریں گی۔