Friday, April 19, 2024

جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں 100 من کھیر کی تیاری

جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں 100 من کھیر کی تیاری
November 10, 2019
 گوجرانوالہ (92 نیوز) جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں 100 من کھیر کی تیاری کی گئی۔ عید میلادالنبی ﷺ پر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں ونیہ میں 100 من کھیر کی تیاری کی گئی۔ کھیر کی تیاری میں درجنوں عاشقان رسول نے حصہ لیا۔ کھیر کی تیاری میں 70 من دودھ، 10 من کھویا، 5 من میواجات اور 15 من چینی اور چاول استعمال کیے جارہے ہیں ۔ 100 من کھیر کی تیاری کا مقصد سرور کائنات کی آمد کے موقع پر خوشی منانا اور میٹھی چیز تقسیم کرنا ہے۔ ادھر مریدکے میں 400 کلو وزنی کیک کاٹا گیا۔ منڈی بہاءالدین میں جلوس کے شرکاء کیلئے 125 من ملک شیک تیار کیا گیا۔ رحیم یار خان میں بھی 600 پونڈ وزنی کیک کی تیاری جارہے۔ جشن ، ولادت ، رسول ﷺ ، گوجرانوالہ ، 100 من ، کھیر ، تیاری ادھر چنیوٹ میں یوم ولادتِ رسول ﷺ کی مناسبت سے دربار وادی عزیز شریف میں 63 من وزنی کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ سجادہ نشین دربار شریف خواجہ محبوب الہی نے علماء اور مشائخ کے ہمراہ کیک کاٹا۔ کیک کی تیاری میں آبِ زم زم، 18 ہزار انڈے، دو سو کلو دودھ، 3 سوکلو مکھن استعمال کیا گیا۔