Thursday, April 25, 2024

جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں زوروں پر ، عاشقان رسول ﷺ درود وسلام کی محفلیں سجانے لگے

جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں زوروں پر ، عاشقان رسول ﷺ درود وسلام کی محفلیں سجانے لگے
October 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ شہر شہر عاشقان رسول درود وسلام کی محفلیں سجانے لگے۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں گلی محلوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے ایسا سجایا جا رہا ہے کہ جیسے نور کی بہاریں برس رہی ہوں۔ شہرمیں آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹالز پر رنگ پرنگے جھنڈے جھنڈیاں بیجز ٹوپیاں لائیٹس اور دیگر آرائیشی سامان دیدا زیب ورائیٹیوں میں نمودار ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ کا تمام دنیاوی ضرورتوں کو چھوڑ کر حضور ﷺ کی آمد کا جشن منانے کے لیے خریداری کرنا دیدنی ہے ۔ ہر سال ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اسکا گھر گلی محلہ اور اس سے ملحقہ مسجد ایک دوسرے سے مختلف نظر آئے ۔