Monday, May 6, 2024

جشن عید میلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری

جشن عید میلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری
October 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) جشن عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ شہر شہر عاشقان رسول   درود وسلام کی محفلیں سجانے لگے۔ گلیوں اور بازاروں میں سجاوٹ ، جگمگ کرتی روشنیوں سے سماں بندھ گیا۔ سرکار کی آمد مرحبا میلادالنبی کا مہینہ شروع ہوتے ہی عاشقان رسول نے جشن عیدمیلادالنبی منانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں بازاروں میں کافی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہری سجاوٹ کے لیے مختلف قسم کا سامان خرید رہے ہیں جن میں نعلین پاک کے رول ماڈل، فانوس، سبز رنگ کے جھنڈے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا مہینہ ہے ، ہم اس کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ شہریوں نے جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے گلی ، محلے اور مسجد سجانا شروع کر دیے ہیں۔