Thursday, April 18, 2024

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں حیدر آباد میں تیاریاں جاری

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں حیدر آباد میں تیاریاں جاری
November 5, 2019
حیدر آباد ( 92 نیوز) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں حیدر آباد میں تیاریاں مذہبی جوش و خروش سے جاری ہیں ، بچے ہوں یا بڑے سب ہی خریداری میں مصروف ہیں ۔ ملک بھر کی طرح حیدر آباد میں بھی سرور کونین حضرت محمد ﷺ  کے جشن ولادت کو منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں ،  شہری نقش نعلین پاک، بیجز اور سبز پرچموں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے شہر میں سبز جھنڈوں، بیجز اور نعلین پاک سمیت دیگر سجاوٹی اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ نبی آخر الزماں ﷺ کے عاشقوں کا کہنا ہے کہ وہ جشن ولادت کو پہلے سے زیادہ جوش و خروش کیساتھ منا کر آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرینگے ۔