Friday, May 10, 2024

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
October 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت باسعادت کا دن ، جشن عید میلاد النبی آج مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

تخلیق کائنات کی جو وجہ بنے ، ہادی عالم اور انسان کامل نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں ، عاشقان رسولﷺ کے درود وسلام  کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی۔

حضرت محمد ﷺ کے جشن ولادت پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سرور کونینﷺ کے جشن ولادت باسعادت کی خوشی میں گھر گھر چراغاں گلیاں اور بازار بھی سج گئے۔ عاشقان رسول ﷺ نے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا۔