Friday, April 19, 2024

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر
August 8, 2020
لاہور (92 نیوز) جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، قومی پرچم، جھنڈیوں، کیپس شرٹس اور ماسک کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ جشن آزادی کوشایان شان انداز میں منانے کی تیاریاں!، قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز، قومی پرچم والی کیپس، شرٹس اور ماسک کی دکانیں سج گئیں۔ شہری جشن آزادی کاسامان توخریدرہے ہیں مگر ساتھ ہی مہنگائی کاشکوہ بھی کرتے ہیں، دکاندارکہتے ہیں شہری  آرہے ہٰیں اور جشن آزادی کی اشیاخریدرہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وطن عزیز بڑی قربانیاں دے کر وجود میں آیا، ہمیں اس کی قدرکرنی چاہئے۔