Friday, April 26, 2024

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی
August 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) جشن آزادی منانے کیلئے پوری قوم پُرجوش اور تیار ہے۔ شہر شہر سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے۔ جھنڈوں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے گلیاں اور بازار سجنے لگی ۔ کیپس شرٹس اور ماسک کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ شہری جشن آزادی کا سامان تو خرید رہے ہیں مگر ساتھ ہی مہنگائی کا شکوہ بھی کرتے ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں شہری  آرہے ہٰیں اور جشن آزادی کی اشیا خرید رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وطن عزیز بڑی قربانیاں دے کر وجود میں آیا، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ آپ جشن آزادی کی تیاری کس طرح کر رہے ہیں؟ قومی پرچم کے ساتھ تصاویر زیرو تھری تھری فور، ون نائن ٹو زیرو ٹو سکس ایٹ پر نائنٹی ٹو نیوز کو بھیجیں ، ہم نشر کریں گے۔