Thursday, September 19, 2024

جشن آزادی کے موقع پر ہینڈ بینڈز ، ثقافتی ٹوپیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز

جشن آزادی کے موقع پر ہینڈ بینڈز ، ثقافتی ٹوپیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز
August 12, 2018
کراچی (92 نیوز) جشن آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگے ملبوسات ، ہینڈ بینڈز اور مختلف اقسام کی ٹوپیوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی ٹوپیاں بھی بازاروں میں خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جواہل وطن کو اتحاد اور محبت کا پیغام دے رہی ہے۔ جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔ ایسے میں سندھی ٹوپی پاکستان کی ترجمانی کررہی ہے ۔ شہری نہ صرف اپنے لئے بلکہ تحفے میں پیش کرنے کیلئے سندھی ٹوپی خریدنے میں مصروف ہیں۔ جشن آزادی کے رنگ میں رنگی ان ٹوپیوں نے دکانداروں کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔ یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کی تیاریاں قابل دید ہیں۔