Sunday, September 8, 2024

جشن آزادی کے موقع پر کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر آ گئی

جشن آزادی کے موقع پر کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر آ گئی
August 14, 2017

لاہور(92نیوز)جشن آزادی کے موقع پر کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر آ گئی، سری لنکا نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کےمطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر کے مطابق پاکستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں  اور وہ لاہور میں پاکستان سے ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنا پسند کریں گےکولمبو میں پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی اور کرکٹ سری لنکا کے صدر تھلنگا سماتھی پالا کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے، جس کے بعد تھلنگا سماتھی پالا نے پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماتھی پالا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور ایشیائی ممالک کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سری لنکا کا شکریہ ادا کیا۔