Thursday, September 19, 2024

جشن آزادی کے موقع پر جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

جشن آزادی کے موقع پر جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
August 14, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر جذبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سابق گورنر پنجاب خالد مقبول نے ہنر مند اور با صلاحیت خواتین میں بیوٹی پراڈکٹ، کمپیوٹر، کمپیوٹرائزڈ سلائی مشینیں اوردیگر اشیا تقسیم کیں۔ تقریب میں مہمان خصوصی احمد طبع اور پرویز قریشی تھے۔ سابق گورنر خالد مقبول کا کہنا تھا جذبہ فاؤنڈیشن دوہزار نو سے کام کر رہی ہے ، اس میں خواتین کو مختلف کورسز اور ڈپلومہ کروائے جاتے ہیں اور انہیں کاروبار شروع کرنے کے لئے ضرورت کی اشیا دی جاتی ہیں۔