Friday, April 26, 2024

جشن آزادی میں صرف تین دن باقی ، شہر شہر خریداری جوش و خروش سے جاری

جشن آزادی میں صرف تین دن باقی ، شہر شہر خریداری جوش و خروش سے جاری
August 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جشن آزادی میں صرف تین دن باقی ہیں۔ شہر شہر خریداری جوش و خروش سے جاری ہے۔

اسلام آباد میں ہر طرف لگے سبز ہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہار ہے ۔ چودہ اگست آنے میں چند ہی دن باقی ہیں جہاں دیکھو آزادی کے جشن کی دھوم مچی ہے ۔

اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی سڑک کنارے لگے سٹالز شہریوں کو وطن سے محبت کے جذبے کو جگا دیتے ہیں جو پرچم اور جھنڈیاں  لینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

 پاکستان زندہ  باد ۔۔ پاکستان پائندہ باد۔۔  کا نعرہ لگاتے    نونہال  پاکستان کے رنگ میں نظر آ رہے  ہیں۔ سٹالز ہولڈرز بھی سبز ہلالئ پرچم کی سالمیت اور کشمیری بھائیواں  کیساتھ ہمدردی کرنے میں پیچھے نہیں۔

آزادی کا دن۔۔۔خوشی کے لمحات۔۔ہر سال کی طرح اس بار بھی 14 اگست کی بھرپور تیاریاں بتارہی ہیں کہ پاکستانی زندہ قوم ہے۔