Sunday, September 8, 2024

جشن آزادی ،فنکاروں کی بھی قوم کو مبارکباد

جشن آزادی ،فنکاروں کی بھی قوم کو مبارکباد
August 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ملک بھر میں جشن آزادی کی رونقوں نے مرجھائے ہوئے چہروں میں خوشیاں بکھیر دی ہیں۔ ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دینے اور وطن کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ بھی جاری ہےاس سلسلے میں پاکستان کے اداکار ہوں یا گلوکار ہرکوئی آزادی مبارک کہتا نظر آرہاہے۔

تفصیلات کےمطابق ہر سو چلتے ملی ترانےآنکھوں کو خیرہ کرتے سبز ہلالی پرچم اور آزادی مبارک کی آوازیں ۔ملک بھر میں سترہویں یوم آزادی پر قوم وطن عزیز سے بھر پور محبت کا اظہار کررہی ہے۔

معروف گلوکار وارث بیگ نے جہاں قوم کو اپنی سریلی آواز میں پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارکباددی  وہیں انہوں نے وطن کی حرمت کیلئے جان قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

خوبرو اداکارہ ثنا فخر نے بھی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی اور ملک کے لئے ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہناتھا دوسری جانب اسٹیج اداکارہ میگھا نے قوم کو آزادی کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے ملکی وسائل ، بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا ذکرکرنے کے ساتھ قائد کا پیغام بھی دہرایا۔ پاکستان  سمیت دنیا بھر میں آزادی کی رونقیں مناتے پاکستانیوں کے جذبہ کو دیکھ کر دل بے اختیا کہہ اٹھتا ہےکہ خداکرے میری ارض پاک پر اترے ، وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔