Friday, April 26, 2024

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بچی کی دوبار پیدائش کا حیرت انگیز واقعہ

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بچی کی دوبار پیدائش کا حیرت انگیز واقعہ
October 26, 2016
ٹیکساس (ویب ڈیسک) یوں تو طب کی دنیا میں حیرت انگیز واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے مگر امریکہ میں حال ہی میں منظرعام پر آنے والے ایک واقعے نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈاکٹروں نے چار ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں بچی کی رسولی کا آپریشن کر کے اسے اس قابل بنا دیا کہ وہ دنیا میں آنکھ کھول سکے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کی رہائشی خاتون مارگریٹ ہاکنز چار ماہ کی حاملہ تھیں جب انہیں بتایا گیا کہ ان کی بچی کی ریڑھ کی ہڈی پر رسولی ہے۔ ڈاکٹروں نے رسولی کو بچی کے لیے جان لیوا قرار دیا۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے طب کی دنیا میں حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے رحم مادر میں موجود بچی کا کامیاب آپریشن کر کے رسولی کو علیحدہ کر دیا اور بچی کو واپس رحم مادر میں رکھ کر سی دیا۔ ڈاکٹرز نے مسز مارگریٹ ہاکنز کو مکمل آرام کا مشورہ دیا اور اب ان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچی کا نام لینلی ہوپ رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت یاب ہے۔ لینلی ہوپ کی آمد سے مارگریٹ ہاکنز فیملی میں تیسری بیٹی کا اضافہ ہو گیا ہے۔