Friday, April 19, 2024

جسٹن گیٹلن دو سو میٹر کی ریس انیس اعشاریہ ستاون سیکنڈ سے جیت لی، تیز ترین افراد میں پانچواں نمبر

جسٹن گیٹلن دو سو میٹر کی ریس انیس اعشاریہ ستاون سیکنڈ سے جیت لی، تیز ترین افراد میں پانچواں نمبر
June 29, 2015
امریکا کے متنازعہ ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے دوسو میٹر کی ریس انیس اعشاریہ ستاون سیکنڈ میں جیت کر ورلڈ چیمپین شپ میں اسین بولٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے جگہ بنا لی۔ اوریگون میں ہونے والے ٹرائلز میں تینتیس سالہ جسٹن نے دو سو میٹر کی دوڑ انیس اعشاریہ ستاون سیکنڈ میں مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ جسٹن کا سابقہ ریکارڈ انیس اعشاریہ اڑسٹھ سیکنڈ کا تھا، اب جسٹن تیز ترین افراد میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ دو سو میٹر کی ٹرائل دوڑ میں ینگ انیس اعشاریہ ترانوے سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی دو سو میٹر کی دوڑ میں جینا پراڈنی بائیس اعشاریہ بیس سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں اور بیجنگ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں میں رکاوٹوں کی ایک سو دس میٹر دوڑ میں ڈیوڈ اولیور تیرہ اعشاریہ صفر چار سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔