Thursday, April 18, 2024

جسٹن بائبر آج 21 ویں سالگرہ منائیں گے

جسٹن بائبر آج 21 ویں سالگرہ منائیں گے
March 1, 2015
ویب ڈیسک – کینیڈین گلوکار جسٹن بائبر آج اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نےاپنے گانے بے بے سے شہرت پائی تھی ان کا گانا اب بھی عالمی سطح پر ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔ جسٹن بائبر نے خود کو سب سے پہلے یوٹیوب پر متعارف کرایا۔ ان کا پہلا گانا مائی ورلڈ نومبر نومبر 2009 میں سامنے آیا جسے امریکہ میں انتہائی پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا۔ اس کے بعد مارچ 2010 میں انہوں نے اسی گانے کے نام پر ایک ویڈیو البم لانچ کیا۔ جسٹن بائبر اپنے کیریئر میں متعدد مرتبہ ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے چالیس ملین فالوورز ہیں، انہیں فوربز میگزین کی طرف سے تین مرتبہ دنیا کی دس طاقتور ترین شخصیات میں شامل کیا گیا۔ جسٹسن بائبر دنیا کے اکثر ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔ جسٹن بائبر پر پڑوسیوں کے ساتھ برے سلوک اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں تاہم ان کی مقبولیت میں اس کے باوجود کمی نہ آ سکی۔