Thursday, April 25, 2024

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ‏

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ‏
December 4, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزارت قانون کی جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی۔ وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس گلزار احمد کا چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہونگے تو اگلے دن 21 دسمبر کو جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر پاکستان میں ہو گی۔

نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس  جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ جسٹس گلزار نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائیکورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 27 اگست 2002 کو سندھ ہائیکورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔ 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

نئے تعینات  چیف جسٹس گلزار احمد نے بطور جج سپریم کورٹ  کے اہم مقدمات کے فیصلوں میں شامل رہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ مقدمہ میں نا اہلی کا فیصلہ دینے والے بینج کا بھی حصہ تھے۔ 21 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں سننے والے بنچ کا بھی حصہ رہے۔

 نامزد چیف جسٹس گلزار احمد دو سال ایک ماہ بارہ دن چیف جسٹس آف پاکستان رہنے کے بعد یکم فروری 2022 کو عہدے سے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔