Tuesday, April 23, 2024

جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
December 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس گلزار احمد نے 27 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نئے چیف جسٹس مسٹر جسٹس گلزار احمد سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عہدے کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء اور مشیر بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ جسٹس گلزار دو سال ایک ماہ تک چیف جسٹس کے عہدے ‏پرفائز رہیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ‏ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اورایل ایل بی کی ڈگری کراچی سے مکمل کی۔ اٹھارہ جنوری 1986 کو ‏بطور وکیل، 4 اپریل 1988 کو بطور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور 15 ستمبر 2001 کو ‏بطور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ این رول ہوئے۔ جسٹس گلزار احمد 1999-2000 میں سندھ ‏ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری بھی رہے۔ جسٹس گلزاراحمد کوسول ،لیبر ،بینکنگ ،کمپنی اور کارپوریٹ سیکٹر لاء ‏پر عبورحاصل ہے۔ جسٹس گلزاراحمد 27 اگست 2002 کوسندھ ہائی کورٹ 16 نومبر2011 کو سپریم ‏کورٹ کے جج بنے۔ جسٹس گلزاردلیربے خوف اور نڈرشخصیت کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ ‏جسٹس گلزاراحمد فیصلے اوپن کورٹ میں سناتے ہیں، وہ زیادہ دیر تک فیصلے محفوظ نہیں ‏رکھتے اور کیس جلد نمٹانے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ جسٹس گلزاراحمد کے بڑے فیصلوں کا چیدہ چیدہ ذکر کیا جائے تو پاناما فیصلہ قابل ذکر ‏ہے۔ انہوں نے کراچی میں چائنا کٹنگ قبضہ مافیا کے خلاف سخت فیصلے دئیے، جس کے بعد ‏‏500 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا گیا۔ جسٹس گلزار ن لیگ کے رہنماء طلال ‏چوہدری کی نا اہلی سمیت بہت سے اہم کیسز کا فیصلہ کرنے والے بینچز کا حصہ رہے۔ جسٹس گلزاراحمد یکم فروری 2022 تک بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف ‏پاکستان فرائض سرانجام دیں گے۔