Thursday, March 28, 2024

جسٹس وقار احمد کیخلاف ریفرنس کی تیاری کی ذمہ داری شہزاد اکبر کو سونپ دی گئی

جسٹس وقار احمد کیخلاف ریفرنس کی تیاری کی ذمہ داری شہزاد اکبر کو سونپ دی گئی
December 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے جسٹس وقار احمد کیخلاف ریفرنس کی تیاری کی ذمہ داری شہزاد اکبر کو سونپ دی۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کی مشاورت سے ریفرنس تیار کریں گے۔ ریفرنس جلد صدر مملکت کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ریفرنس صدر مملکت کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جائے گا۔ دوسری طرف اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا خصوصی عدالت کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کر سکتے۔ تفصیلی فیصلہ غیرقانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔ان کا کہنا تھا فیصلہ لکھنے والے جج کو فوری معطل کیا جائے۔ حکومت ان ججز کے خلاف ایکشن لے گی۔